نئی دہلی27ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ادھربی جے پی کے بڑے لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہانے گرتی معیشت کولے کرارون جیٹلی پرنشانہ لگایا۔ادھرکانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بیانات اور تبصروں پرطنزکس دیاہے۔یشونت سنہا کے اس بابت لکھے گئے ایک آرٹیکل کو ایک انگریزی اخبار نے ٹویٹ کیا، جسے راہل گاندھی نے ریٹویٹ کیا۔ انہوں نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ خواتین اور جیٹلمین، یہ آپ کوپائلٹ اور فائنانس منسٹر بول رہے ہیں۔ براہ کرم اپنی نشست باندھو اور بیٹھو ۔ ہمارے جہاز کے پرنٹ گرگئے ہیں۔بتا دیں کہ مسلسل گرتی جی ڈی پی اور کلچر متاثر رہی معیشت کی وجہ سے یشونت سنہا نے گرتی معیشت کو لے کر ارون جیٹلی پر نشانہ لگایاہے۔